67

شاہد خاقان عباسی میگا پراجیکٹ نہ دے سکے

انوارالحق راجہ‘نمائندہ سکوٹ
وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی اکتوبر میں اپنے حلقہ انتخاب کا دورہ کر نے کا وعدہ پورا نہ کر سکے، کہوٹہ، کلر سیداں کے عوام وزیر اعظم کی شکل کو تر س رہے ہیں، وزیر اعظم منتخب ہو نے کے بعد علاقے کے لیے کو ئی میگا پروجیکٹ شروع نہیں ہوا، واحد گیس کا منصوبہ بھی سست روی کا شکار ہو گیاہے علاقے کے منتخب چیرمین بھی تا حال وزیر اعظم سے بالمشافہ ملا قات کے لیے وزیر اعظم ہاوس سے بلاوے کے لیے انتظار کر رہے ہیں شاہد خا قان عباسی کو وزیر اعظم کا عہدے کا حلف لیے دوماہ سے زائد عرصہ گر ز چکا ہے لیکن وہ اس عرصہ میں لندن اور امریکہ کے کئی دورے کر چکے ہیں لیکن اپنے حلقہ انتخاب کے ووٹرز کو ایک بار بھی اپنی جھلک نئی دکھا ئی، کہوٹہ وکلر سیداں کے عوام میں بطور وزیر اعظم ان کو دیکھنے کا اشتیاق دن بدن بڑھتا جا رہا ہے، اور وہ باقی ہم وطنوں کی طرح وزیر اعظم کو روزٹی وی پر دیکھ کر گزارہ کر رہے ہیں وزیر اعظم منتخب ہو نے کے بعد حلقے کے عوام کو خوشی تھی کہ اب علا قے میں تر قی کے ایک نئے دور کا آغاز ہو گا لیکن تا حال سوائے گیس کے منصوبہ کے کوئی بھی پروجیکٹ شروع نہ ہو سکا اور وہ بھی سست روی کا شکار ہو گیا ہے اور لگتا ہے کہ اس کو مکمل ہونے میں کئی سال لگیں گئے۔مقامی عوام کو شدید خطرات لاحق ہیں کہ وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی کے دور حکومت میں گیس منصوبہ مکمل نہ ہوا تو یہ کبھی مکمل نہیں ہو گا اور علا قے میں گیس کی فراہمی ایک خواب بن کر رہ جائے گا۔ اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ کلر سیداں کی شرقی کلر سیداں یو نین کو نسلوں چوآ خالصہ، سموٹ، منیاندہ، دوبیرن کلاں اور کنوہا میں گیس کے منصوبہ میں تیزی لائی جا ئے تاکہ مو جودہ وزیر اعظم کے دور حکومت میں ہی اس منصوبہ کو مکمل کیا جا سکے‘ حلقے میں چند سال قبل تعمیر ہو نے والی سڑ کیں سداکمال تا مٹور روڈ، چوک پنڈرڑی تا بیور روڈ، چوآ خالصہ تا دوبیرن کلاں روڈ، بینک چوک کنوہا تا دھمالی روڈ، سہوٹ تا دھمالی روڈ کی حالت نہایت ابتر ہے علاقے میں صحت عامہ کی صورتحال بھی انتہائی مخدوش ہے اورعوام کو زچہ وبچہ اور دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے کلر سیداں یا راولپنڈی کے اہسپتالوں کا رخ کر نا پڑتا ہے۔محسوس ہو تا ہے کہ وزیر اعظم کے علاقائی معاون خصو صی ان کو صحیح صورت حال سے با خبر نہیں رکھ رہے۔ آئندہ الیکشن میں موجودہ وزیر اعظم کی اپنی سیٹ پر کا میابی کا دارو مدار بڑے بڑے میگا پروجیکٹ میں ہی ہے اور اگرحلقے میں تر قیاتی کام نہ ہو ئے تو وزیراعظم شاہد خا قان عباسی کے لیے آ ئندہ الیکشن آسان نہیں ہو گا۔ وقت تیزی سے گزر رہا ہے اور مو جودہ حکومت کی مدت ختم ہو نے محض چھ ماہ رہ گئے اگر علا قے میں تر قیاتی کام مکمل نہ ہو سکے تو دوسرے پوٹھواری وزیر اعظم کا حال بھی آئندہ الیکشن میں سابق وزیر اعظم پرویز اشرف سے مختلف نہیں ہو گا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں