باغ (سی این پی)ممبر اسمبلی سردار محمد صغیر چغتائی اور ان کے ڈرائیور آبائی علاقوں میں سپرد خاک مرحوم کی عمر تقریباًپچپن سال تھی آزاد کشمیر کی فضا سوگوار ہزاروں افراد کی شرکت۔تفصیلات کے مطابق ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر اور ہردلعزیز سیاسی شخصیت سردار محمد صغیر چغتائی اور ان کے ڈرائیور محمدسعیدمغل کی میت حادثے کے آٹھویں روز بعد منگلا ڈیم میرپور سے ملی حادثہ آزاد پتن آٹھ روز قبل پیش آیا تھا جب وہ باغ براستہ راولاکوٹ اسلام آباد روانہ ہوئے تو آزاد پتن راولپنڈی حدود میں سامنے سے آنے والی گاڑی سے انکی ویگو گاڑی ٹکرانے کے بعد دریا میں جا لگی تھی لیکن آٹھ روز سے کوئی سراغ نہ مل سکا ممبر اسمبلی کیساتھ ان کا پرائیویٹ سیکرٹری اور ڈرائیور بھی تھے کی تلاش میں ہلی کاپٹر پاکستان آرمی نیوی جماعت الدعوۃ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے رضاکاروں سمیت کئی مقامی ماہر غوط خور شامل تھے یہاں تک کے ممبر اسمبلی کے بھائی سردار محمد الیاس خان سعودی عرب سے فوری وطن آئے انھوں نے امریکہ سے جدید آلات بھی منگوائے مگر میتیں نہ مل سکیں لیکن آحباب اس امید میں تھے کے سب لوگ معجزانہ طور زندہ ہوسکتے ہیں مگر گزشتہ روز اس وقت تمام امیدیں دم توڑ گئیں جب یہ اطلاع ملی کے ممبر اسمبلی اور ان کے ڈرائیور کی میتیں منگلا جھیل سے مل چکیں جس پر بیرسٹر سلطان محمود انتظامیہ کو لے کے متعلقہ جگہ پہنچے جہاں سے میتیوں کو رسکیو کیا اور مقامی ہسپتال منتقل کیا پھر بعدازاں آبائی علاقے راولاکوٹ اور باغ نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کیا دو روز قبل ممبر اسمبلی کے پی ایس کی میت بھی دھان گلی ڈڈیال سے ایک کشتی بان کو ملی تھی اس المناک حادثے پر آزاد کشمیر کی فضا سوگوار اور ہر شخص غم سے نڈھال ہے ممبر اسمبلی سردار محمد صغیر خان چغتائی وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی سردار محمد تنویر الیاس کے چچا ہیں جو کچھ دن قبل مسلم کانفرنس چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے لیکن فیصلے پر مطمئن نہیں تھے یہ فیصلہ چونکہ بھتیجے کے دباو پر کرنا پڑا مرحوم کے تین بیٹے بیوی والد اور پانچ بھائی ہیں آپ نے بنگوئیں باغ راولاکوٹ سے تعلیم حاصل کی پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی پی ایس ایف سے سیاسی آغاز پھر باضابطہ طور مسلم کانفرنس سے سیاست شروع کی آپ ایک بار ممبر کشمیر کونسل بنے اس کے بعد وفات تک ممبر اسمبلی تھے مسلم کانفرنس نے آئندہ کیلئے ٹکٹ جاری کردیا تھا کے تحریک انصاف میں شمولیت پر ٹکٹ ملا مگر الل? کو کچھ اور منظور تھا کے ایک خوفناک حادثے کے نتیجے آپنے خالق حقیقی سے جا ملے اتوارکے روزممبراسمبلی کی نمازِ جنازہ راولاکوٹ جبکہ ڈرائیور کی نمازجنازہ ہاڑی گہل باغ میں ادا کی سفرآخرت میں ہزاروں افرادامڈآئے آزادکشمیرکی نامورسیاسی شخصیات کی نمازجنازہ میں شرکت مرحوم انتہائی سادگی شرافت ایمانداری غریب پرور ہمدرد انسان تھے یہی وجہ ہے کے آج ان کی عدم موجودگی میں ہر آدمی افسردہ اور انھیں خراج عقیدت پیش کرتا ہے انکی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی
498