99

روات ہسپتال کو میجر حمزہ شہید کے نام سے منسوب کیا جائے،نوید بھٹی

روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سابق امیدوار حلقہ پی پی9نوید بھٹی نےتوپ مانکیالہ میجر حمزہ اسرار شہید کی قبر پر حاضری دی اور انکےوالد بھائی اور ان کے عزیزوں سے ملاقات کی شہید میجر حمزہ کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی شہید نے والدین نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ روات میں زیر تعمیر ٹی ایچ کیو ہسپتال کو میجر حمزہ اسرار کے نام سے منسوب کیا جائےاس موقع پر نوید بھٹی کا کہنا تھا کہ ہم اس مطالبہ کی بھرپور سپورٹ کرتے ہیں

راولپنڈی میں 77 سال سے تحصیل ہسپتال نہ بن سکا اب جبکہ بلڈنگ تیار ہے اس کو آپریشنل کر کے اس کا نام میجر حمزہ اسرار شہید کے نام پر رکھا جائے یہ ہسپتال آپریشنل ہونے سے لاکھوں کی آبادی مستفید ہوگی

انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں خواتین کے لئے ایک یونیورسٹی میجر حمزہ اسرار شہید کے نام پر بنائی جائےحمزہ اسرار شہید نے اپنے انہوں نے حمزہ اسرار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ نے جو شہادت وطن کے لئے جو اپنی جان کا نذرانہ جس جرات اور بہادری سے پیش کیا اس کا نعمل بدل کچھ بھی نہیں ہو سکتا لیکن ہسپتال اور یونیورسٹی کے قیام سے ان شاءاللہ آنے والی نسلیں میجر حمزہ اسرار شہید کو یاد رکھیں گی اور وطن کے لئے اس کی دی جانے والی لازوال قربانی کو سراہتیں رہینگے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں