دیول کے رہائشی حنان نامی نوجوان کو اس کے کزن نے زمین کے تنازع پر سر پر راڈ مار کر شدید زخمی کر دیا نوجوان زندگی و موت کی کشمکش میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

مری(اویس الحق سے)مری کے علاقہ دیول میں ہوا ایک ہولناک واقعہ۔ دیول کا رہائشی حَنان جو اپنے گھر کی کیاری میں پھول لگا رہا تھا کہ اچانک اس کے کزن نے گالم گلوچ شروع کرتے ہوئے زمین پر ناجائز قبضے کا دعویٰ کرکے اسے ڈرانے دھمکانے لگا۔جب حنان نے اُسے بدتمیزی سے روکا تو اس کے کزن نے درندگی کی انتہا کرتے ہوئے لوہے کا راڈ اس کے سر پر مارنا شروع کر دیا جس سے حنان نامی نوجوان خون میں لت پت زمین پر گر گیا مگر ظلم کا طوفان یہاں تھم نہ سکا اور اس نے حنان نامی نوجوان کو زمین پر گرتے ہی مزیذ وار شروع کردیے۔زخمی نوجوان کی والدہ اُسے بچانے کے لیے آئیں تو اُن پر بھی حملہ کر دیا گیا۔اس واقعہ میں حنان کے دونوں تایااور اُن کے بیٹے بھی شامل تھے۔شوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل اس ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جھگڑے کے بعد بھی حنان کی والدہ اور اُس کے بھائی کو گالیاں دی جا رہی ہیں اور اُن پر دوبارہ حملہ کیا گیا۔زخمی حنان کو پہلے سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طور پر اس کے سر کی پہلی سرجری کی گئی جبکہ دوسری سرجری کے، آر،ایل ہسپتال میں کی گئی۔زخمی نوجوان حنان کومے میں ہے جو زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔زخمی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ہو چکی ہے جبکہ باخبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے قانون کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایسے میں متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ دیول کے اکثریتی لوگ ناجانے کیوں خاموش ہیں اور ہمارا ساتھ نہیں دے رہے جس سے ہم سخت ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔متاثرہ خاندان نے مشکل کی اس گھڑی میں خاموش تماشائی بنے اہل علاقہ سے مدد کی پر زور اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں