147

دھان گلی پل پر اظہار یکجہتی/ آصف خورشید

آصف خورشید‘سر صوبہ شاہ
5فروری یوم یکجہتی کشمیر ہر سال کی طرح اس سال بھی پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ ملک بھر میں کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے نہ صرف پاکستان میں سر کاری چھٹی کا اعلان کیا جاتا ہے بلکہ ملک کے کونے کونے میں تقریبات کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے ۔ اور چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں بھی نکال کر عالمی برادری کو یہ پیغام دیاجاتا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ قبضے کی نہ صرف مخالفت کرتے ہیں ۔بلکہ ان کا حق خودارادیت کی بھر پور حمایت بھی کرتے ہیں ۔
ملک بھرکی طرح تحصیل کلر سیداں کے مقام دھانگلی پہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہر سال کی طرح اس سال بھی 5فروری یوم یکجہتی کشمیر پورے جوش و جذبے سے منایا گیا۔ ضلع میر پور کی تحصیل ڈ ڈیال کی طرف سے اسسٹنٹ کشمیر اقبال حسین صاحب کی قیادت میں ایک قافلہ دھانگلی پل پر پہنچاجس میں اسسٹنٹ کشمیر کے علاوہ تحصیلدار حماد بشیر S.H.Oتھانہ ڈڈیال شہزاد چوہدری ، صدر بار چوہدری صابر ایڈووکیٹ ۔ایم ایس T.H.Oڈڈیال سردار منظور پرنسپل ڈگری کالج چوہدری منیر بزمی ۔ صدر انجمن تاجران انور لطیف ڈار اور صدر ڈڈیال پریس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق کے علاوہ تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔جبکہ سٹوڈنٹس کی بھی بڑی تعداد ان کے ساتھ موجود تھی ۔پاکستان کی طرف سے ممبر پاکستان سنز بورڈ ظریف راجہ صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن سید زبیر علی شاہ ، نائب تحصیلدار چوہدری افتخار S.H.Oتھانہ کلر سیداں ظہیر بٹ ، ضلعی صدر پاکستان PPچوہدری ظہیر سلطان، راجہ احمڈ صغیر ۔راجہ گلستان ۔ نمبردار اسد عزیز ، اعجاز بٹ پرنسپل عامر اعوان کے علاوہ زندگی کے تمام تر شہبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھر پور شرکت کی ۔کلر سیداں اور ڈڈیال سے چلنے والے یہ قافلے ساڑھے گیارہ بجے دھانگلی پل پر اگھٹے ہوئے ۔دونوں طرف سے کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کی گئی ۔اس کے بعدقائدین کی جانب سے ایک دوسرے کو گلدستے پیش کیے گئے ۔سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیا ر کی گئی ۔ اور ساتھ ہی پاکستان اور کشمیر کا قومی ترانہ پڑھا گیا۔تقریب کا باقاعدہ آغاذ تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔جس کی سعادت ڈڈیال سے آئے طالب علم محمد عثمان نے حاصل کی ۔نعت رسول مقبول ﷺ کے لیے تیمور عادل کو مدعو کیا گیا ۔الصفہ پبلک سکول سر صوبہ شاہ کے طالب علم فرحان علی نے خوش الحان آواز میں کشمیری ترانہ پڑھ کر سحر طاری کر دیا۔گورنمنٹ ہائی سکول ڈڈیا ل کے طالب علم محمد فیضان قذافی اور الصفہ پبلک سکول سر صوبہ شاہ کے طالب علم محمد حذیفہ نے اردو تقاریر سے اپنے جذبے کا اظہار کیا ۔ کشمیر کی طرف سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری ساجد ندیر ۔ صدر بار چوہدری صابر ایڈووکیٹ ، صدر ڈڈیال پریس کلب ڈاکٹر محمد اسحاق اور اسسٹنٹ کشمیر اقبال حسین نے خطاب کیا ۔جبکہ پاکستان کی طرف سے سید زبیر علی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن ، ضلعی صدر PPچوہدری ظہیر سلطان ، راجہ احمدصغیر ، اعجاز بٹ ، نمبر دار اسد عزیز نے خطاب کیا۔کشمیر کی جانب سے مرکزی خطاب اسسٹنٹ کمشنر اقبال حسین اور پاکستان کی جانب سے ممبر پاکستان سننز بورڈ ظریف راجہ نے کیا۔ آخر میں کشمیر کی آزادی اور ملکی سا لمیت کے لے خصو صی دعا ساجد حسین سیفی صاحب نے کروائی ۔دعا کے فوراً بعد پل کے دونوں جانب کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر عالمی برادری کو یہ پیغام دیا گیا کہ ہم کل بھی کشمیریوں کے ساتھ تھے اور آج بھی ہیں او ر آئندہ بھی رہیں گے ۔آخر میں یوتھ لیگ سر صوبہ شاہ کی جانب سے سیاسی ، سماجی ، ادبی شخصیات کے علاوہ تاجر برادری اور میڈیا نمائندگان کے لیے خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔کشمیر کی طرف سے انتظامی امور اسسٹنٹ کشمیر اقبال حسن جبکہ پاکستان کی طرف سے نتظامیہ کی عدم شرکت کے باعث یو تھ لیگ سر صوبہ شاہ کو ادا کرنا پڑے ۔ جس کے لیے وہ داد کے مستحق بھی ہیں ۔ یاد رہے کہ جس طرح کی بے حسی کا ثبو ت اس سال پاکستان کی طرف سے انتظامیہ تحصیل کلر سیداں نے دیا ۔ اس سے پہلے نہ دیا گیا ۔حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ کلر سیداں انتظامیہ کو اس خاص موقع کے لے متحرک کرے اور اپنے وسائل بروکار لاکر 5فروری یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منائے ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں