شاہراہ کشمیر کلرسیداں تا دھان گلی روڈ کا منصوبہ ایم این اے صداقت علی عباسی نے منظوری اور فنڈز جاری کروانے کے بعد سنگ بنیاد رکھا اسکی تعمیر و توسیع کا سنگ بنیاد نومبر 2022 میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہاتھوں ہونا تھا دھان گلی روڈ کی کل لاگت 1 ارب 18 کروڑ روپے لگائی گئی تھی جو کہ جون 2022 میں CNW کی طرف سے ریٹ ریوائز ہونے کے بعد 1 ارب 58 کروڑ روپے بن گئے تھے جولائی 2022 میں جب تحریک انصاف کی پنجاب میں دوبارہ حکومت بنی تو سابق ایم این اے صداقت علی عباسی نے PNDC فنانس کیبنٹ اور دیگر ڈیپارٹمنٹ سے منظوری کروا کہ فنڈز جاری کروانے کے بعد کام شروع کروا دیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے نام سے ایک تختی لگائی گئی جسے مبینہ طور پر اتار دیا گیا ہے پنجاب ہائی وے کے سپروائزر محمد شعیب نے قانونی کارروائی کیلئے درخواست تھانہ کلر سیداں میں جمع کروا دی ہے۔ درخواست کا متن ہے کہ کلر سیداں دھانگلی روڈ کی تعمیر و توسیع کے منصوبے کی تختی موہڑہ پھڈیال کے قریب نصب کی گئی تھی جسے اتار کر غائب کر دیا گیا ہے جبکہ حقیقت کچھ اس طرح ہے کہ ایم این اے صداقت علی عباسی نے 6 روڈز کی منظوری ایک ہی وقت میں پنجاب گورنمنٹ سے منظور کروائی تھی یہ تمام 6 روڈز ٹوارزم سے لنک کرتی ہیں جس میں دو روڈز کوٹلی ستیاں دو روڈز مری 3 روڈز کہوٹہ اور ایک روڈز کلرسیداں دھان گلی بھی شامل ہیں کہوٹہ کی روڈز میں ایک روڈ پنڈی کہوٹہ،اور کہوٹہ سے بیور یہ ٹوارزم ہائی وے سے لنک ہوتی ہے دوسری روڈ جیوڑہ سے پنجاڑ اور پنجاڑ سے نڑ پنج پیر تیسری روڈ چراہ چوک سے کوٹلی ستیاں ٹوارزم ہائی وے لنک چوتھی چراہ چوک سے بن کرور ٹوارزم ہائی وے لنک پانچویں ایکسپریس وے ٹو لارنس کالج روڈ چھٹی روڈ بانسرہ گلی سے رتی گلی باڑیاں ان 6 روڈز کی اکھٹی منظوری ہوئی ان کے ٹینڈر بھی اکھٹے ہوئے ان تمام روڈز کاایم این اے صداقت علی عباسی نے سنگ بنیاد رکھا اور تختیاں لگائی گئی جب تحریک انصاف کی حکومت ختم ہوئی تو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک روڈ کی جب کارپٹنگ شروع کی تو پہلی تختی سے کچھ فاصلے پر اپنے نام کی تختی لگا دی اب اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف نے دھان گلی روڈ پر اپنے نام کی تختی لگا دی اور سابق ایم این اے صداقت علی عباسی کے نام کی تختی کو اتار پھینکا گیا جب یہ چھ روڈز اکھٹی منظور ہوئیں تو ٹینڈر لگے سابق ایم این اے صداقت علی عباسی نے سنگ بنیاد رکھا تو پھر پی ڈی ایم اور پرویز اشرف دھان گلی روڈ کا کریڈٹ کیسے لیے سکتے ہیں ایک سینئر سیاستدان ہونے کے ناطے یہ زیب نہیں دیتا کہ دوسرے کے منصوبے پر اپنے نام کی تختی لگائیں چوہدری نثار علی خان نے مانکیالہ اسٹیشن اوور ہیڈ برج جو کہ چوہدری پرویز الٰہی اور راجہ بشارت کا منصوبہ تھا مگر کچھ ن لیگ کے کھڑپینچوں نے چوہدری نثار علی خان کے نام کی تختی لگائی تھی تو چوہدری نثار علی خان نے افتتاح کرنے سے انکار کر دیا تھا کہ یہ میرا منصوبہ نہیں ہے پی ڈی ایم کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے دوسروں کے منصوبے اپنے نام کرکہ اپنی سیاست کو چمکانے میں لگے ہوئے ہیں مگر عوام کو بیوقوف بنانا اب بہت مشکل ہے مہنگائی میں پسی عوام ان چیزوں سے متاثر ہونے والی نہیں ہے اب وقت بدل چکا ہے پی ڈی ایم کو الیکشن میں ناکامی کا خوف اوچھے ہتھکنڈوں پر مجبور کر رہا ہے۔
67