راولپنڈی(پنڈی پوسٹ نیوز) راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کاروائیاں، 02 منشیات سپلائر گرفتار، 03 کلوگرام چرس برآمد۔تفصیلات کے مطابق ویسٹریج پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر1 کلو 600گرام چرس برآمد کی، پیرودھائی پولیس نے ایک منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 400گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ۔