جہلم پولیس نے کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے پر مقدمہ درج،10 ملزمان گرفتار کرلئے

جہلم جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جہلم پولیس کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے،

دورانِ سرچ آپریشن تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرایہ داری کا اندراج نہ کروانے اور غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 10 افراد کو گرفتار کر لیا،

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف ٹیمپریری ریزیڈنس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی،