215

دنیا میں جنتی لوگ

ظہور اسلام اور اعلان نبوت کے بعدحضور اکرم شفیع اعظم تاجدارختم نبوتﷺکاساتھ دینے،آپ ﷺسے دیوانہ وارعشق محبت کی لازوال داستان رقم کرنے،پیار ومحبت کہ جذبہ سے سرشار،ہروقت ہرلمحہ گردن کٹانے کو تیار،جسم وجان کی پرواہ کئے بغیر،محبت رسول کی گہرائی میں اترنیوالے,جان کانذرانہ پیش کرنے کہ لئے دین اسلام کی شمع کے پروانے بن کردین اسلام پیغمبر اسلامﷺکی حفاظت کرنے والی مقدس جماعت حضور رحمت العالمین کہ دور نبوت میں آپﷺکے سامنے دوزانو باادب بیٹھ کرکلمہ حق پڑھ کراس پرڈٹ کر،کٹ جانیوالی مقدس جماعت کانام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین ہے اسلام ہمیں پیارومحبت، امن وامان،سکون وسلامتی،ادب و احترام،شفقت و رحمدلی کا درس دیتا ہے لیکن جب یہی سوچ،القاب والفاظ نبی آخر الزماں حضرت محمدﷺ طرف یاآپﷺکی مقدس جماعت صحابہ کرام،اور ازواج مطہرات و اہلبیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کی طرف منسوب ہوجائیں تو ان کے مقام و مرتبہ،ادب و احترام میں مزید اضافہ ہوجاتاہے ا س لئے ہمیں مزید احتیاط برتنے کی ضرورت ہے کہ کہیں ادنیٰ سی بے ادبی وبدنصیبی کی وجہ سے ان مقدس شخصیات کی وجہ سے جو دین ہم تک پہنچا ہم اس دین اسلام سے ہم محروم نا ہو جائیں صحابہ کرام و اہلبیت رضوان اللہ علیہم اجمعین نبی اکرم ﷺکی وہ مقدس وفادارجانثار اورجنت کی حقدار جماعت ہے جنکو انکی زندگی میں ہی اللہ نے جنت کا پروانہ دینے کہ ساتھ ساتھ ان سے ہمیشہ راضی رہنے کے علاوہ جنت کاحقدار ٹھہرا کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جنت کا سرٹیفکیٹ قرآن مجید میں آیات مبارکہ کی صورت میں نازل کر دیا پھر بے شمار احادیث مبارکہ میں نبی اکرم شفیع اعظمﷺ نے واضح فضائلِ بیان کے ایک جگہ نبی اکرمﷺنے ارشاد فرمایا لوگو بعد میں آنے والا احد پہاڑ کہ برابر بھی صدقہ کرے تو وہ صحابہ کرام کیاس صدقہ کہ برابر بھی نہیں پہنچ سکتا جو انھوں نے مٹھی بھر اللہ کے راستہ میں دیا دوسری جگہ فرمایا لوگو میرے صحابہ و اہلبیت کہ بارے میں اللہ سے ڈرو میرے بعد انکو تنقیدکا نشانہ نا بنانا جس نے ان سے محبت کی انھوں نے مجھ سے محبت کی جنھوں نے ان سے بغض رکھا انھوں نے دراصل مجھ سے بغض رکھا اس کے علاوہ بھی بیشمار قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ موجود ہیں اتنے واضح احکامات قرآن و سنت کی میں روشنی میں بیان کر دئیے گئے اسکے باوجود بھی اگر کوئی دین اسلام یا پھر ہم تک دین پہنچانے والے صحابہ کرام واہلبیت پر خیالات کا اظہار کرے قرآنی آیات پراپنے ناقص ذہن کوترجیح دے یا پھر مقدس شخصیات پر تنقید کے نشتر برسائے توکم ازکم اسلام اسکو اور اس چیز کو برداشت نہیں کرتا کیونکہ یہ نبی اکرمﷺ کے فرمان مبارک اورہمارے درمیان دین پہنچانے کا ایک ذریعہ ہیں اگر انکو بیچ سے نکال دیاجائے دین اسلام کا ہم تک پہنچنے کا ذریعہ ہی ختم ہو جاتا ہے صحابہ کرام وہ جماعت ہے جسکو جنگلی درندوں نے پہچان کر ایذا نہی دی دریا میں گھوڑے ڈالے صحابہ نے تو دریا نے اصحاب رسول کا احترام کیا اور گھوڑے کو ڈوبنے نہیں دیا جب زمین پر زلزلہ آیا خلیفہ ثانی نے کوڑا برسا کر پوچھا کیا تجھ پر عمر انصاف نھی کر رہا اسکے بعد آج تک اس جگہ زلزلہ نہیں آیاجب دریا کو خط لکھاوہ چل پڑا،ہوامیں آواز لگائی وہ میلوں دورپہنچا دی گئی پھر ان گھوڑوں کی قسمیں قرآن نے کھائی ہیں۔اصحاب محمدﷺکی شان قرآن و حدیث سے ثابت بھی ہے اور واضح بھی اس کے باوجود بھی اگر کوئی تسلیم ناکرے تو اصحاب رسول کی شان میں کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن بات کرنے اور کھنے والے کہ ایمان میں فرق ضرور
پڑتاھے کیونکہ صحابہ کرام و اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان قرآن کہ اوراق کی زینت بن چکی ہے جو تاقیامت اور قیامت کہ دن بھی پڑھی سنی جائے گی ایک حدیث شریف میں تو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کوستاروں کی مانندکہاگیاہے ستارے تو چمکتے تھے چمکتے ہیں اور چمکتے رہے گے اصحاب رسول کی شان قرآن و سنت کی روشنی میں واضح کریں نبی اکرم شفیع اعظمﷺ اپنی اس وفادار جاں نثار جنت کی پھرہ دار جماعت سے بہت ہی زیادہ محبت شفقت اور پیار کرتے تھے اور ان سے محبت کی ترغیب بھی دی کہ لوگو میرے اصحاب سے محبت کرو جنہوں نے ان سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی انکو زندگی میں ہی جنت کی بشارت دی اور انکے طریقہ کو سنت قرار دیکر مسلمانوں کو اپنے طریقہ اور صحابہ کرام کے طریقہ پرچلنے کاحکم دیا اس جماعت کی فضیلت قرآن وحدیث سے واضح کیوں ناہو جنھوں نے اپنی پوری زندگی،نبی کہ عشق و محبت،جھاد و ایمان تبلیغ و ترویج کیلئے وقف کردیا اور ان کے قلب وجگر میں ایمان ویقین اس طرح پیوستہ ومنجمد تھا کہ مال و دولت،خاندان کنبہ قبیلہ،والدین حتی کہ اولاد کی محبت کوبھی درکنا کرکے دامن رسول اللہﷺ سیوابستہ رہنے کوہمہ وقت،ہمہ تن اپنے لیے سعادت ونیک بختی شمار کرتے تھے اس لئے ہمیں دعاگو رہناچاہیے اللہ ہمیں صحابہ کرام کہ نقش قدم پر چل کر انکی محبت سے اپنے سینوں کو منور کرنے کی توفیق عطاء فرمائے آمین

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں