282

خالد محمود مرزا‘ جماعت کے دیرینہ کارکن

یہ بندہ جب بھی مجھے ملتا ہے تو انکے چہرے سے عجیب سی مسکراہٹ اور ہنسی دکھائی دیتی ہے۔ مجھے کہتے ہیں کہ آپ خطء پوٹھوہار اور ضلع راولپنڈی کا فخر ہیں حالانکہ مجھے نہیں لگتا

کہ میں بھی کسی محلے اور گاؤں کا فخر ہوں۔ مجھے جب بھی ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ آپ کی تحریروں میں انسانیت اور خلوصِ جابجا بکھر رہا ہوتا ہے۔

کبھی کبھی آپ کی تحریری پڑھ کر آنکھوں سے آنسوؤں سمندر کی لہروں کی طرح چھلک رہے ہوتے ہیں۔مگر جب میں خالد بھائی کی تحریریں پڑھتا ہوں تو میں بھی سکتے میں چلا جاتا ہوں۔ اللہ پاک خالد محمود مرزا کو ایسے ہی بہترین کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اولاد کی خوشیاں دیکھنی نصیب کرے آمین۔

اپکے والد گرامی محمد افسر جو پاک فوج سے ریٹائرڈ ہیں۔ اور کھیتی باڑی کا کام کرتے رہے۔ آپ کے دادا کا اصل نام فیروز خان ہے۔ آپ کے والد محترم کی وفات دس جولائی 1974 میں ہوئی۔ اس وقت آپ کی عمر دس برس تھی۔

آپکی والدہ محترمہ 26 فروری 2003 کو اللہ کے حضور پیش ہو گئی۔ اللہ پاک آپ کے والدین کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔ آپ کی تاریخ پیدائش 8 جولائی 1964 ہے۔ آپ نے گریجویشن کراچی یونیورسٹی سے کی۔

خالد مرزا صاحب نے جماعت اسلامی میں شمولیت 1982 میں کی جب انکی عمر 18 برس تھی۔ آپ 1983 میں پاکستان ائیر فورس میں بھرتی ہوگئے۔ آپ ائیر فورس سے میء 2001 میں ریٹائرڈ ہو گئے۔

اسکے بعد جماعت اسلامی کا رکن بن گئے۔ آپ پی پی 6 کے امیر رہے اور پی پی 10 کیبھی امیر رہے۔ آپ نے این اے 52 اور پی پی 5 کے الیکشن میں شمولیت اختیار کی۔

آپ 2018 اور 2024 میں نائب امیر ضلع رہے اور یہ ہم سب کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ الحمدللہ الحمدللہ اب تک جماعت اسلامی میں آپ نے 42 برس ڈھنکے کی چوٹ پر اور سینہ تان کر گزار دیے۔ اور آپ کا کہنا ہے کہ مجھے جماعت اسلامی نے معاشرے میں پہنچان دی۔

ہم سب کیلئے آپ بہترین انسان اور بہترین کردار کے حامل شخص ہیں۔ آپ نے پی پی 10 میں چار ایمبولینس، ایک ہسپتال اور چار غزالی سکول چلا رہے ہیں۔

اسکے بعد ایک بلاول شاہ ہمدان ٹرسٹ بہتر انداز میں چلا رہے ہیں جو ہر سیاسی جماعت کے لوگوں کو تحفظ دے رہا یے۔ اللہ پاک خالد محمود مرزا کو ایسے ہی بہترین انداز میں کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے امین۔

خالد محمود کے تین بھائی ہیں جنکے نام ملاحظہ فرمائیں۔کمانڈر طالب حسین مرزا‘طارق محمود مرزا جو چھے کتب کے مصنف ہیں۔ طارق آسٹریلیا میں رہائش پزیر ہیں۔تیسرا بھائی محمد اسلم مرزا مرحوم ہے۔

خالد محمود مرزا کی شادی اپریل 1988 میں ہوئی۔ آپکے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔بڑا بیٹا اویس قاسم مرزا ہے جو آئی ٹی انجینئرہے اور آج کل سعودی عرب میں ایک بڑی فرم میں کام کر رہا ہے۔

دوسرا بیٹا محمد حمزہ خالد مرزا ہے جو سافٹ ویئر انجینئر ہے۔ حمزہ اس وقت اسلام آباد میں سافٹ ویئر انجینئر کی جاب کر رہا ہے۔

اللہ پاک خالد بھائی کی اولاد کو چودہویں کے چاند کی طرح اور روشن ستاروں کی طرح ملک پاکستان اور والدین کا نام رات کے جگنو کی طرح چاروں طرف اندھیروں کو روشنی میں تبدیل کرنے کی اسی طرح توفیق عطا فرمائے آمین۔

خالد مرزا انتہائی نفیس اور مثبت کردار کے مالک ہیں۔ جب کسی محفل میں تشریف فرما ہوتے ہیں تو جو بات بھی کرنی ہو وہ سب کے سامنے مثبت انداز میں بیان کر کے بیٹھ جاتے ہیں۔

آپ کے دل ودماغ میں انسانیت اور اخوت چاروں طرف گھوم رہی ہوتی ہے اور یہ سلسلہ ساری زندگی چلتا رہے گا انشاء اللہ۔ اگر کسی فرد کو کوئی کام پڑھ جاےء اور وہ کسی بھی ذات یا کسی بھی سیاسی پارٹی سے ہو۔

اگر وہ حق پر ہے تو وہ اپنے رشتے داروں اور دوستوں کو چھوڑ کر اس شخص کا ساتھ دیتے ہیں جو حق سچ پر چل رہا ہوتا ہے۔ کیونکہ خالد مرزا کو معلوم ہے کہ جو کام ہم اس دنیا میں کریں گے ہمیں اگلی دنیا میں اسکا حساب دینا پڑے گا۔

اللہ پاک سے میری دعا ہے کہ میرا مالک خالد محمود مرزا کو ایسے ہی کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور اولاد کو بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے کی توفیق عطا فرمائے۔ ہم سب کو بہترین اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔

میرا رب خالد محمود مرزا کے خاندان سے جو لوگ یہ فانی دنیا چھوڑ گئے انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ہم سب کو اس دنیا میں اچھے اعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ اخروی دنیا میں ہم سب کو جنت نصیب ہو آمین۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں