183

خاتون پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)رتہ امرال پولیس کی فوری کارروائی، خاتون پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون نے رتہ امرال پولیس کو درخواست دی کہ ملزم اکمل نے ساتھیوں کے ہمراہ میرے گھر آکر مجھ پہ تشدد کیا، رتہ امرال پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر مقدمہ درج کر کے ملزم اکمل کو گرفتار کر لیا،

متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے،ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاہے گا، عورتوں بچوں پر تشدد،زیادتی یا ہراسمنٹ نا قابل برداشت ہیں، ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں