جہلم پولیس نے بھکاری کے روپ میں لوگوں کے گھروں میں لوٹنے والی چار خواتین کو گرفتار کرلیا

ایس ایچ او تھانہ دینہ کی اہم کارروائی،بھکاری بن کر بند گھروں کی ریکی کر کے نقب زنی کرنے کے مقدمہ میں ملوث سرائی گینگ کی 04 لیڈی ملزمان گرفتار،ملزمان سے نقدی اور چوری شدہ گھریلو سامان برآمد کرلیاگیا ملزمان سے نقدی 02 لاکھ 20 ہزار روپے نقدی اور چوری شدہ گھریلو سامان برآمد کر لیا گیا
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی جہلم پولیس