جہلم دریا الجلال کنارے ایک 07 سالہ بچہ نہاتے ہوئے اچانک گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر ایک ریسکیو وہیکل، ایک ایمبولینس، ایک کشتی اور 07 ریسکیورز پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی، جن میں 02 سکوبا ڈائیورز اور 03 تیراک شامل تھے۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر سکوبا ڈائیونگ اور لائن سرچ آپریشن شروع کیا۔ کچھ دیر جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے بعد 07 سالہ بچے کی ڈیڈ باڈی کو تلاش کر لیا گیا اور ضروری کارروائی کے بعد اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا