جہلم بس اور موٹر سائیکل میں تصادم ایک بچی اور خاتون جاں بحق

جہلم تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی سے گتر چوک جانے والی بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون اور 03 سالہ بچی جاں بحق، جبکہ ایک شخص، ایک خاتون اور 07 سالہ بچے سمیت 03 افراد زخمی ہو گئے
ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون اور 03 سالہ بچی کی ڈیڈ باڈیز اور زخمی شخص اور 07 سالہ بچے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد RHC ڈومیلی منتقل کر دیا گیا
جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے DHQ ہسپتال جہلم منتقل کر دیاگیا