172

تین مرلے اراضی بیع کی آڑ میں میرے پورے رقبے پر قبضہ کر لیا ‘ماجد حسین

 

میرپور (کامران بخاری نمائندہ پنڈی پوسٹ ) تین مرلے اراضی بیع نامہ کی آڑ میں میرے پورے رقبے جو دوکنال 3مرلے پر مشتمل ہے جس پر پانچ کمرے بھی تعمیر تھے پر زبردستی قبضہ کرلیاہے علی شان وغیرہ بااثر اور پیسے کے زور پر عدالتی آرڈر کے باوجود میرے رقبے پر قابض ہوچکے ہیں نیوسٹی پولیس اور محکمہ مال نے عدالت کاسٹے آرڈر دیکھنے کے باوجود عدالتی آرڈر کوماننے سے انکار کرتے ہوئے میرے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرواکے مجھے ناجائز طور پر تھانہ سٹی اور جیل میں بند کروایا ۔ان خیالات کااظہار برطانوی شہری اور متاثرہ منگلاڈیم چوہدری ماجد حسین نے کشمیر پریس کلب میرپور میں پریس کانفرنس کے دوران اپنے اوپر ہونے والے مظالم کی داستان سانتے ہوئے کیا ۔چوہدری ماجد حسین نے کہا کہ میری دوکنال 6مرلہ اراضی ڈیری رستم میں واقع ہے جس میں سے تین مرلہ خسرہ نمبر 37کے تحت عبدل قاسم کو فروخت کی تھی جس کی آڑ میں میرے سارے رقبے پر قبضہ کرتے ہوئے میرے مخالفین نے میرے پورے رقبے پر قبضہ کرتے ہوئے مجھے اپنے ہی گھر سے بے دخل کرتے ہوئے میرے ماں باپ بہن بھائیوں کو زبردستی گھر سے نکال دیا چوہدری ماجد حسین نے کہا کہ میرے مخالفین محکمہ مال او رمحکمہ پولیس نے عدالتی آرڈر دیکھنے کے باوجود توہین عدالت کی ہے جنہیں بااثر شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے چوہدری ماجد حسین نے کہا کہ ایس ایس پی میرپور ڈی سی میرپور کو بھی بارہا درخواستیں دیں مگر میری کوئی شنوائی نہیں ہوئی برطانوی شہری چوہدری ماجد حسین نے چیف جسٹس آزادکشمیر وزیر اعظم آزادکشمیر چیف سیکرٹری اور آئی جی سے اپیل کی ہے عدالتی حکم کے باوجود میرے رقبے پر قابض ناجائز قابضین سے میرا رقبہ واگزار کروایا جائے ۔

بلوچ سے ن لیگ کی کامیابی خطہ کے عوام کے لئے خوشخبری ہے‘میمونہ شاہ
میرپور(نمائندہ پنڈی پوسٹ ) مسلم لیگ ن سٹی صدر شعبہ خواتین ونگ وحیدہ شمیم اور مسلم لیگ میرپور سٹی کی جنرل سیکرٹری میمونہ شاہ نے کہا ہے کہ فاروق طاہر کی کامیابی حق وسچ کی فتح ہے۔ فاروق طاہر کی کامیاب پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور بالخصوص حلقہ بلوچ کے غیور عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو کامیاب کروایا اور اس سے یہ ثابت ہو گیا کہ مسلم لیگ ن کشمیریوں کی نمائندہ جماعت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ سے ن لیگ کی کامیابی خطہ کے عوام کے لئے بڑی خوشخبری ہے عوام ن لیگ کے ساتھ ہیں آزاد حکومت بلاوجہ وفاق اور وزیرامور کشمیر کے خلاف بیانات دے کر اپنی شکست پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے خواتین راہنماؤں نے کہا کہ ن لیگ خواتین ونگ کو مضبوط کرنے کے لئے آزاد کشمیر بھر میں صدر جماعت راجہ فاروق حیدر اور چوہدری طارق فاروق کی قیادت میں بھرپور محنت کر رہی ہیں وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں گے ان کی بہترین کشمیر پالیسی سے کشمیریونں کی زبردست حوصلہ افزائی ہو رہی ہے کشمیری جلد بھارتی غلامی سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے اور ن لیگ ہی کشمیر کی بہترین نمائندگی کا حق ادا کر سکتی ہے۔

راجہ ثاقب منیر فرشتہ صفت انسان تھے‘ ‘ندیم قاسمی

میرپور(نمائندہ پنڈی پوسٹ ) ڈائریکٹر جنرل کشمیر لیبریشن سیل ندیم قاسمی نے کہا ہے کہ شہید ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب منیر کی آزاد کشمیرسول سروسز میں خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ انھوں نے دوران سول سروس انسانیت کی خدمت کو یقینی بنایا اور قانون و قاعدے کی عملداری ، انصاف کی فراہمی اور غریب لوگوں کو ان کے حقوق دلائے ۔ انہوں نے آزادکشمیر کے جس ضلع میں بھی سروس کی وہاں اپنی حسین یادیں چھوڑ تے گے ۔ شہید کی شہادت کو ایک سال ہوگیا لیکن ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ وہ آج بھی ہم میں موجود ہیں ۔شہید ڈپٹی کمشنر (نیلم )راجہ ثاقب منیر کی حادثاتی موت سے آزادکشمیر سول سروس ایک اعلیٰ انتظامی صلاحیتوں کے مالک افسر سے محروم ہوگیا۔ان کی حادثاتی موت ان کے خاندان سمیت دوست احباب کو اداس کرگئی ہے ان کی یادیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔شہید راجہ ثاقب منیر کے دوست احباب بھی شہید کے سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ شہید راجہ ثاقب منیر کو اپنے جواررحمت میں جگہ دے ۔شہید راجہ ثاقب منیرکو جتنا بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے کم ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے شہید ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب منیر کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہید ڈپٹی کمشنر راجہ ثاقب منیر کے ساتھ گزرے ہوئے لمحات کی ایک طویل داستان ہے وہ گوشت پوست کا بناہواانسان نہیں بلکہ ایک فرشتہ صفت مخلص انسان تھے ۔جھنوں نے کبھی اپنے سرکارء فرائض کی ادائیگی میں غفلت نہیں برتی اور نہ ہی انہوں نے اپنے دفتر سے کسی سائل کو اس کے مسائل کو حل کیے بغیر جانے دیا ۔وہ دوستوں سے پیار کرنے والے انسان تھے ان کے چاہنے والے پاکستان ،بیرون ممالک اور آزاد کشمیر بھرمیں آج ان کی عدم موجودگی میں اداس ہیں ۔ انہوں نے ضلع نیلم میں نہایت ہی تھوڑے عرصہ میں وہ نام کمایا جو لوگ سول سروس میں ساری عمر گزار کربھی حاصل نہیں کرسکتے ۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے ریاستی وقار کیلئے جرا ت مندانہ اقدام اٹھایا ‘چوہدری سلطان
میرپور(نمائندہ پنڈی پوسٹ ) میرپور شہر کے سیاسی ، سماجی رہنما چوہدری سلطان حبیب آف دو ہالہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر نے ریاستی وقار کیلئے جرا ت مندانہ اقدام اٹھایا ہے ۔ چوہدری عبدالمجید ڈٹ جائیں پوری قوم ساتھ دے گی ۔ لینٹ افسران کو اپنی جاگیر اور ماسی ویڑہ بنا رکھا ہے ۔ لینٹ افسران کے خلاف وزیراعظم آزادکشمیر کا حکم نہ مانا گیا تو کشمیریوں کی توہین و تذلیل ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری حبیب سلطان نے کہا کہ اگرچہ وہ ووٹرز اور سپورٹرز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ہیں لیکن وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی حمایت قومی اور ملی غیرت اور حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہو کر کر رہے ہیں ۔ چوہدری حبیب سلطان نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر نے آئی جی اور چیف سیکرٹری کے خلاف کاروائی کرکے درست کام کیا ہے ۔ وزیراعظم کے احکامات کا تسلیم نہ کیا جانا ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے ۔ ایسے وقت میں بلا سیاسی تفریق پوری کشمیری قوم اپنے وزیراعظم کی پشت پر کھڑی ہے ۔

میاں محمد ٹاؤن کا سوئی گیس کے حصول کیلئے اجتجاج چھٹے روز بھی جاری
میرپور(نمائندہ پنڈی پوسٹ )اہلیان میاں محمد ٹاؤن اور انجمن تاجراں میاں محمد ٹاؤن کا سوئی گیس کے حصول کیلئے احتجاج چھٹے روز میں داخل ۔دن بدن نوجوانوں کے جوش و خروش میں اپنا حق سوئی گیس لینے کیلئے اضافہ ہو رہا ہے رکشہ ڈرائیوروں نے اپنے اپنے رکشوں پر سیاہ جھنڈے لہرا کر سوئی گیس کی تحریک کی حمایت کی ۔گذشتہ روز ایک کارنر میٹنگ محلہ مجاہد آباد و بلا ل سٹریٹ میں منعقد ہوئی شرکاء میٹنگ نے شدید نعرے بازی کی ،شرکاء میٹنگ نعرے لگا رہے تھے حق ہمارا سوئی گیس ،لے کے رہیں گے سوئی گیس،میاں محمد ٹاؤن کو سوئی گیس دو،ظلم و ستم ہائے ہائے ۔کارنر میٹنگ سے انجمن تاجراں میاں محمد ٹاؤن کے چئیر مین مجلس عاملہ چوہدری علی اصغر ،جنرل سیکرٹری رضوان کرامت ،نائب صدر بنیامین انصاری ،سجاد مغل ،فیصل خالق،امجد جنجوعہ،انزل بٹ ،عادل نواز ،عاد ل اشرف ،محمد شفیق ،شیخ عبدالرحمن ،عابد مغل ،ممتاز خاکسار ،اورنگذیب مغل ،مسعود پراچہ ،ندیم علی شاہ ،چوک شہیداں کے صدر آصف بٹ،محمد آصف آرائیں ،ارسلان علی اصغر اور دیگر نے خطا ب کر تے ہوئے کہا آج میاں محمد ٹاؤن کے نوجوان اور عوام بیدار اور منظم ہو چکے ہیں ۔حکمران طبقات اور انتظامیہ اہلیان میاں محمد ٹاؤن کے کھربو ں روپے نقصان کے ذمہ دار ہیں جن کی نا اہلی کی وجہ سے 13سال گزر جانے کے باوجود ہمیں سوئی گیس کی سہولت نہ مل سکی انہوں نے کہا آج انتظامیہ مختلف حوالے سے پراپیگنڈے کر رہی ہے ہمیں اپنی آنکھیں اور دماغ کھولنے ہوں گے ہر وہ بات جو اہلیان میاں محمد ٹاؤن کو تقسیم کرے ہر وہ بات جس سے ناامیدی پیدا ہوحکمران طبقات اور انتظامیہ کا پراپیگنڈہ ہو گا ۔اب ہمیں ان تمام پراپیگنڈوں کو بے نقاب کر نا ہوگا جو عوام میں مایوسی کو جنم دیتے ہیں ہمیں اپنی عوام کو امید دلوانی ہوگی کیونکہ میرپور شہر کی تعمیر و ترقی میں ہمارے لوگوں کی محنت شامل ہے اس شہر میں جو تعمیر و ترقی ہوئی ہے وہ عام لوگوں کی وجہ سے ہے لیکن اسکا ثمر حکمران طبقات نے کھایا اللہ تبارک و تعالیٰ نے جتنی بھی سہولتیں پید ا کی ہیں ہر سہولت پر ہر انسان کا برابر کا حق ہے ۔یہ تقسیم حکمرانوں نے پیدا کی ہے اب ہم اس تقسیم کو تسلیم نہیں کر تے ہم اپنے حقوق کیلئے متحد و منظم ہیں یہ قدرتی گیس جو میاں محمد ٹاؤن کی دھرتی کو چیرتی ہوئی گزرتی ہے اس پر میاں محمد ٹاؤن کے ہر محنت کش ہر غریب اور امیر کا برا بر کا حق ہے آج اہلیان میاں محمد ٹاؤن اپنے بنیادی حق سوئی گیس کیلئے کھڑے ہوچکے ہیں اب سوئی گیس اہلیان میاں محمد ٹاؤن کا مقد ر ہے جو انہیں ہر صورت ملے گی 7 مارچ تک اگر ہمیں ہمارا حق نہ ملا تو حالات جو بھی رخ اختیار کریں گے اس کی ذمہ دار حکومت وقت اور انتظامیہ ہوگی ۔ہم پر امن شہری تھے پر امن شہری ہیں اور پر امن رہیں گے ۔ہماری یہ تحریک قانون کے دائرے کے اندر ہے اس موقع پر تحفظ حقوق کمیٹی محلہ مجاہدہ آباد اور بلا ل سٹریٹ کے نو منتخب ممبران سے انجمن تاجراں میاں محمد ٹاؤن کے صدر چوہدری ساجد مجید نے خلف لیا جن نو منتخب ممبران نے خلف دیا اُن افتخار بٹ،ماجد مغل،تذرت مغل ،محمد شاہد چوہدری یعقوب ،ساجد گجر ،واجد میر ،چوہدری ناصر،قدیر حسین ،کامران مغل اور ندیم گجر شامل تھے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں