چکسواری (نمائندہ پنڈی پوسٹ )تھانہ چکسواری کی سماج دشمن عناصر کے خلاف شاندار کارروائی۔ دو ملزمان گرفتار ایک کلو گردا برآمد ،۔ ایس ایچ او عمران چودھری ،اے ایس آئی چودھری معظم کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کا عزم ،معاشرے کو منشیات سے پاک کر کے دم لیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق جنرل ہولڈ اپ کے دوران عمر خطاب عرف کالی ساکن کنیلی،اور اتفاق حسین ساکن کلیال دونوں ملزمان سے آدھ آدھ کلو گردا برآمد ہوا۔تھانہ چکسواری کے ایس ایچ او عمران چودھری ،اے ایس آئی چودھری معظم ،نصیب ڈی ایف سی ،امتیاز حسین شاہ اور دیگر عملہ نے جنرل ہولڈ اپ کیا ہوا تھا۔ اسی دوران ملزمان کو روکا گیا اور پڑتال کے دوران ملزمان سے ایک کلو گردا برآمد ہوا۔پولیس نے ملزمان کو گرفتارکر کے 3/4 14اے پی سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔عوام علاقہ نے ایس ایچ او عمران چودھری ،اے ایس آئی چودھری معظم اور تھانہ چکسواری کے عملہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ایچ او عمران چودھری منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کریں اور ان کا قلع قمع کریں چکسواری سے منشیات فروشی کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں۔ایس ایچ او عمران چودھری نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کیلئے چکسواری میں کوئی جگہ نہین ۔معاشرے کو منشیات فروشی سے پاک کریں گے۔
119