137

تحریک انصاف کی آمد‘ یو سی مٹور کی سیاست میں ہلچل /فیصل صغیر راجہ

ایک بار پھر بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوتے ہی سیاسی سرگرمیوں میں پھر تیزی آ گئی حلقہ پی پی 2کی چند اہم یونین کونسلز میں بھی سیاسی جوڑ توڑ عروج پر ہے امیدواروں نے باقاعدہ عوام رابطہ مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔موجودہ ممبر صوبائی اسمبلی راجہ محمد علی اور آزاد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد آف مٹور کی آبائی یونین کونسل مٹور میں بھی سیاسی منظر نامہ تبدیل ہوتا نظر آتا ہے یو سی مٹور سے راجہ الیاس مسلم لیگ ن ،راجہ اشتیاق محمود راجہ صغیر گروپ اور راجہ عاطف ایڈووکیٹ پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں گزشتہ دنوں مٹور میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسہ میں راجہ عاطف ایڈووکیٹ نے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ان کے ہمراہ کثیر تعداد میں لوگ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تقریب کی ایک خاص بات جس میں پی ٹی آئی کے ضلعی ،تحصیل قائدین نے شرکت کی وہاں سینیٹر راجہ ظفر الحق کے قریبی ساتھی سابق کونسلر احمد نواز جنجوعہ نے بھی مسلم لیگ ن کو خیر آباد کہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی راجہ عاطف فاروق کے اعلان نے جہاں یو سی مٹور کی سیاست ایک نئی ہلچل پیدا کر دی ہے وہاں تمام بڑے سیاسی قائدین کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے سابق ناظم اور مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ الیاس اختر کا تعلق بھی مٹور سے ہے وہ پہلے ناظم رہے اور اس بار بھی عوامی خدمت کا جذبہ لیے اپنے مضبوط ووٹ بینک اور ممبر صوبائی اسمبلی راجہ محمد علی کی مکمل حمایت کے ساتھ میدان میں ہیں راجہ اشتیاق محمود کا آبائی علاقہ تھوہا خالصہ ہے وہ راجہ صغیر گروپ کی طرف سے چئیرمین کے امیدوار ہیں جبکہ ان کے ساتھ وائس چئیرمین راجہ شیر بہادر کا تعلق بھی مٹور کے باوا فرید خاندان سے ہے راجہ شیر بہادر راجہ صغیر احمد کے بھتیجے ہیں سماجی نوجوان شخصیت ہونے کی وجہ سے حلقہ احباب میں اپنا مقام رکھتے ہیں وارڈ تھوہا کے ووٹرز اس بلدیاتی الیکشن میں اہم کردار اد ا کریں گے راجہ صغیر گروپ کا تھوہا خالصہ میں بھی ایک مخصوص مگر مضبوط ووٹ بینک موجود ہے یہاں سے مسلم لیگی امیدوار بھی ووٹ لیں گے کیونکہ وہ بھی تھوہا خالصہ میں وسیع حلقہ احباب رکھتے ہیں مگر اب پی ٹی آئی کا امیدوار آنے کی وجہ سے تھوہا خالصہ کے ووٹ بھی تقسیم ہوں گے تینوں امیدوار عوامی خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں اترے ہیں تینوں ہی کامیابی کے دعوے دار ہیں کون کتنا فیورٹ ہے اس کا فیصلہ بھی ہونا باقی ہے گزشتہ دنوں قائد ایوان راجہ ظفر الحق اور سینیٹر چوہدری تنویر خان کہوٹہ آئے تو لیگیوں نے اپنی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کیا پی ٹی آئی نے راجہ ظفر الحق کی آبائی یونین کونسل میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کر کے اپنے ہونے کا احساس دلایا اس حقیقت سے بھی انکار ممکن نہیں کہ ہمارے دیہاتی علاقوں میں سیاست دھڑوں برادریوں اور ذاتوں کی طاقت پر کی جاتی ہے شاید یہی وجہ ہے کہ ہر شخص الیکشن میں حصہ لینے سے اجتناب برتتا ہے علاقائی سیاست میں اصل فیصلہ امیدوار کی حیثیت ہی کرتی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ مضبوط دھڑوں برادریوں اور مخلص لوگوں کی حمایت کسے حاصل ہے یوسی مٹور کا چئیرمین کون ہو گا ؟{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں