مجاہدانہ زندگی جینے کا درآنہ وار عزم رکھنے والے اپنے ارادے میں پختہ ہوں تو پھر کامیابیوں سے ضرور ہمکنار ہوتے ہیں۔ کیونکہمقابلے زور بازو سے نہیں جیتے جاتے بلکہ جذبوں کی بھرپور طاقت سے حریفوں کو زیر کیا جاتا ہے۔انہیں جذبوں کے تحت بیول ہائر سکینڈری اسکول کی کبڈی و رسہ کشی کی ٹیموں نے تحصیل ڈسٹرکٹ و آل پاکستان انٹر بورڈ لیول پر ہونے والے مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکول اور علاقے کانام روشن کیا۔
بیول اسکول سے کبڈی اور رشہ کشی کی ٹیموں نے تحصیل لیول کے مقابلوں میں ون کرتے ہوئے ثابت کیا ”ذرانم ہو یہ مٹی تو بڑی زرخیر ہے ساقی“تحصیل لیول پر کامیابی کے بعد ڈسٹرکٹ لیول کے مقابلوں میں کبڈی ٹیم رنر اپ رہی جبکہ رسہ کشی کی ٹیم پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی تحصیل ڈسٹرکٹ کے بعد آل پاکستان انٹر بورڈ مقابلوں کے مرحلے میں جس میں چاروں صوبوں پنجاب‘سندھ‘بلوچستان‘ کے پی کے کے علاوہ گلگت بلتستان کی ٹیمیں بھی شریک ہوئیں بیول ہائر سکینڈری کبڈی ٹیم کے جوانوں نے کے پی کے کی ٹیم سے جیت کر جہاں اسکول اور علاقے کا نام روشن کیا
وہیں ثابت کیا کہ اگر ان بچوں پر توجہ دی جائے تو یہ نوجوان اس سے کہیں بہتر رزلٹ دے سکتے ہیں۔رسہ کشی کے مقابلے میں بیول ہائر سکینڈری اسکول کی ٹیم نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی جو ایک بڑی کامیابی کہی جاسکتی ہے کیونکہ اسکول کے پاس فنڈز کی کمی کے باعث کھلاڑیوں کو اس طرح کی سہولیات میسر نہیں جو انہیں بین الصوبائی مقابلے کے تیاری میں مدد فراہم کرسکیں ہائر سکینڈری اسکول کے پرنسپل راجہ افتخار نے اپنی تقریر میں بتایا کہ کھلاڑیوں کو کھانے پینے اور سفر کی سہولت چوہدری وسیم آف فرانس کی جانب سے فراہم کی گئی کہتے ہیں کہ خواہش اور کوشش کسی بھی کامیابی کی جانب بڑھتا پہلا زینہ ہوتا ہے شرط لازم ہے کہ ارادے مضبوط ہوں
چوہدری وسیم نے ان طلباء کی بہترین کارکردگی پر ان کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنے قریبی رفقاء شوکت شاہ اور حنیف ملنگی کے توسط سے اسکول میں ایک تقریب کا انعقاد کروایا جس میں کبڈی اور رسہ کشی کی ٹیموں کو نقد انعامات کے علاوہ ٹرافیاں بھی دیں گئیں۔چوہدری وسیم کی جانب سے آنے والے مہمانوں اور اسکول کے بچوں کے لیے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا تقریب میں سابق ایم پی اے چوہدری افتخار وارثی کے بھائی چوہدری ابرار مسلم لیگی رہنماء بشیر وارثی نیشنل بینک بیول کے منیجر جبار بھٹی،راجہ احسان،راجہ ارباز،بلاول،وٹو اور عاطف عاطی نے بطور مہمان شرکت کی۔