بیول،سیاسی شخصیات ن لیگ چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل

بیول (نمائندہ پنڈی پوسٹ) سابق وزیر اعظم پاکستان و اسپیکر قومی اسمبلی اور موجودہ رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بیول کی معروف سیاسی، سماجی اور ہر دلعزیز شخصیت چوہدری راشد، ان کے صاحبزادے چوہدری فیضان اور دیگر احباب نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔یہ شمولیتی ملاقات ملک نعمان طارق اورملک شیر افگن کی قیادت میں راجہ پرویز اشرف سے کی گئی، جو کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اعظم ہیں۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل گوجر خان کے سرپرست اعلیٰ راجہ جاوید اشرف، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی خرم پرویز راجہ اور چیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف مہتاب عباسی بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران چوہدری راشد، چوہدری فیضان اور دیگر ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا گیا اور قیادت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
سیاسی حلقوں میں اس شمولیت کو بیول اور گرد و نواح میں پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں