کہتے ہیں ایران کا مشہور بادشاہ نوشیرواں‘جو اپنے عدل و انصاف کے باعث نوشیروان عادل کہلاتا تھا۔ ایک بار شکار کے لیے گیا شکار گاہ میں اس کیلئے کباب تیار کیے جار ہے تھے۔ کہ اتفاق سے نمک ختم ہو گیا شاہی باورچی نے ایک غلام سے کہا کہ قریب کی بستی میں جا اور وہاں سے نمک لے آ۔بادشاہ نے یہ بات سن لی۔ اس نے غلام کو قریب بلایا اور سے تاکید کی کہ قیمت ادا کیے بغیر نمک ہر گز نہ لانا۔ غلام بولا، حضور والا! ایک ذرا سے نمک کی کیا بات ہے۔ کسی سے مفت لے لوں گا تو کیا فرق پڑیگا۔نوشیرواں نے کہا ضرور فرق پڑیگا۔ یاد رکھو! ہر برائی ابتدا میں ایسی ہی معمولی دکھائی دیتی ہے۔ لیکن پھر وہ بڑھتے بڑھتے اتنی بڑی بن جاتی ہے کہ اسے مٹانا آسان نہیں ہوتا ہے بغیر حق کے جو سلطاں کرے وصول اک سیب غلام اسکے جڑوں سے اکھیڑ لیں گے درخت جو بادشاہ کبھی مفت پانچ انڈے لے سپاہی اسکے کرینگے ہزار مرغ دولخت سبق: حضرت سعدیؒ نے اس حکایت میں یہ درس دیا ہے کہ کسی بھی برائی کو معمولی خیال نہیں کرنا چاہیے۔ معمولی برائی ہی بڑھ کر بہت بڑی برائی بن جاتی ہے۔ خاص طور پر حکمرانوں کو تو اس سلسلے میں بہت زیادہ احتیاط بر تنی چاہیے۔ کیونکہ انکے ماتحت برائی میں ان کی تقلید زیادہ کرتے ہیں۔ (الیاس نذیر’روات)
اہم خبریں
راولپنڈی تھانہ روات مسلح ڈکیتوں نے میاں بیوی کو لوٹ لیا
امیدوار برائے ایل اے 39جموں6 چوھدری عبدالخطیب کی آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس میں شمولیت
چوری کی واردات میں ملوث گھریلو ملازم گرفتار 7865درہم،5500امریکی ڈالر،355 پاؤنڈ اور رقم 48 لاکھ 4 ہزار 500 روپے،11 قیمتی گھڑیاں برآمد
اٹک ، ایئر یونیورسٹی ایرو اسپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کامرہ میں “کیریئر اور فائنل ایئر پراجیکٹ ایکسپو 2026” کا کامیاب انعقاد کیا گیا
اٹک : ڈینگی کے خاتمے کے لیے تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کریں ، انیل سعید
موت برحق ہے ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ، مفتی اللہ دتہ
حسن ابدال پولیس کی بروقت کارروائی، شہری پر فائرنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم قلیل وقت میں گرفتار
فتح جنگ،قطبال، لانگ وہیکل ٹرک کی سوزوکی کو ٹکر، سوزوکی ڈرائیور جاں بحق
بچے کو پولیو قطرے پلانے پر مزاحمت اور دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار
علی امین کو ہٹانا غیر قانونی ہے ان کا استعفیٰ ایک سزایافتہ و نااہل فرد واحد کی ڈکٹیشن پر لیا گیا، شیر افضل مروت