الخدمت فاؤ نڈیشن پاکستان جسے پاکستان کی سب سے بڑی این جی اوہونے کا اعزاز حاصل ہے 1992 میں رجسٹر ہونے والی الخدمت فاؤنڈیشن کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلا ہو ا ہے الخدمت کلر سیدا ں کا آغاز یکم جنوری 2011 میں کیا گیا یتیم بچوں کی کفالت ،راشن سکیم ،ایمبولینس سروس ،مستحق بچوں کی تعلیمی معاونت ،فری میڈیکل کیمپ اور سلائی سنٹر ز الخدمت فاؤنڈیشن کی ترجیحات میں شامل ہیں تحصیل کلر سیداں کی برانچ میں ان تمام شعبہ جات میں خدمت کا سلسلہ بطریقہ احسن جاری ہے الخدمت کے تعاون سے ایلمنٹری سکول فار گرلز میں تین فری میڈیکل کیمپ لگائے جا چکے ہیں جس میں سینکڑوں مریضوں کا نہ صرف چیک اپ کیا گیا ہے بلکہ ادویات بھی بالکل مفت فراہم کی گئی ہیں اور کچھ مریضوں کی آنکھوں کا آپریشن بھی الخدمت کے توسط سے مفت ہو اہے ۔یہ فاؤنڈیشن تحصیل کلر سیدا ں میں معزور مریضوں کی امداد میں بھی پیش پیش ہے اب تک تیس مستحقین میں ویل چئیر تقسیم کی جا چکی ہیں جون 2011 میں سکوٹ اور اس کے گردو نواح میں مریضوں کی سہولت کیلئے ایمبولینس سروس شروع کی گئی جس سے سینکڑوں مریض استفادہ کر چکے ہیں 23 مارچ 2015 سے کلر سیداں شہر اور اس کے گردونواح کے لئے ایک اور ایمبولینس خریدی گئی جو مستحق افراد اور کسی حادثے کی صورت میں بالکل مفت سہولت فراہم کرے گی الخدمت فاؤنڈیشن کی ماہانہ راشن سکیم کے تحت 20 سے زائد بے سہارہ خاندانوں کو راشن فراہم کیا جا چکا ہے جبکہ 4 ایسے خاندان ہیں جن کو اب بھی ماہانہ راشن فراہم کیا جاتا ہے اسی فاؤنڈیشن نے گورنمنٹ سکول تل ،آراضی ،موہڑہ بھٹیا ں ،مرزا کمبیلی کو الیکٹرک واٹر کولر عطیہ کیے ہیں اور کلر سیداں اور گردونواح کے گورنمنٹ سکولوں میں زیر تعلیم تین سو کے لگ بھگ طلباء و طالبات کو یونیفارم فراہم کیے گے جبکہ آئندہ اسی سال ستمبر میں مزید 200 طلباء و طالبات کو یونیفارم اور شوز فراہم کرنے کا پلان بنایا جا چکاہے ۔سیلاب زدہ علاقوں میں شہریوں سے جمع ہونے والے لاکھوں روپے الخدمت فاؤنڈیشن نے وہاں پہنچائے اور سیلاب اور زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں سے آنے والے سولہ بچوں کو اسی پلیٹ فارم سے دینی و دنیاوی تعلیم سے آراستہ کیا گیا۔عطیات صدقات چرم قربانی کے علاوہ محیر حضرات کا خصوصی تعاون الخدمت فاؤنڈیشن کی آمدن کا بڑا ذریعہ ہیں ۔رمضان پیکج کے تحت غرباء میں2011-12-13 میں تقریباًچھ لاکھ روپے کا راشن تقسیم کیا گیا جبکہ 2014 میں آئی ڈی پیز کی امداد کے لئے تقریباًساڑھے چار لاکھ روپے کی رقم اکھٹی کر کے متعلقہ احکام تک پہنچائی ۔الخدمت فاؤنڈیشن نے بے سہارا خواتین کو ہنر مند بنا کر معاشرے کا باعزت شہری بنانے اور بھیک کی لعنت سے بچانے کے لئے دسمبر 2012 میں سلائی سنٹر کی بنیاد رکھی ۔مناسب فیس لے کر تین ماہ کا سلائی کا کورس ماہر اور تربیت اساتذہ کی زیر نگرانی کرایا جاتاہے اور اب تک ایک سو با ئیس طلبات اس سنٹر سے کامیابی سے یہ کورس مکمل کر چکے ہیں اور اب بھی جاری کورس میں پندرہ طالبات سلائی سیکھ رہی ہیں اس ادارے نے دو مستحق طالبات کو سلائی مشین بھی الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے دی کلر سیدا ں کی نہایت ہی محترم شخصیات جناب حاجی ریاست،نصیر اختر بھٹی،عاطف اعجاز بٹ صاحب نے ادارے کی بے مثال بے لوث اور بلا تفریق کارکردگی کو دیکھتے ہوئے 16 سلائی مشینیں عطیہ کیں (اور یاد رہے یہاں بھی یتیم اورمستحق طالبات کو سلائی کورس بالکل مفت کرایا جاتا ہے ۔الخدمت فاؤنڈیشن نے گزشتہ تین سالوں سے اجتماعی قربانی کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے اس میں اب تک تیس سے زائد جانوروں کا گوشت مستحق افراد میں تقسیم کیا جا چکا ہے ۔حاجی ابرار حسین ،حاجی مشکور حسین ،محمد مسعود خا ن اور عبدالقیوم کلر سیداں میں الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران ہیں جن کے بارے میں یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ وہ الخدمت فاؤنڈیشن بلکہ علاقے کے غریب اور مستحق افراد کی مدد اور بھلائی کے لئے پیش پیش ہیں اور دن رات اس مشن کو احسن طریقے سے چلا رہے ہیں اور ایسے لوگوں پر ہمیں فخر ہونا چاہیے جو اپنی تمام تر زاتی مصروفیات کو ترک کر کے دوسروں کی مدد کے لئے سر کر داں ہیں اور اگر آپ کو الخدمت فاؤنڈیشن کے یہ تمام کام اچھے لگے ہوں تو کوشش کیجئیے گا کہ اس احسن عمل میں الخدمت کے رفیق کا ر بن سکیں ۔اللہ ہم سب کو سمجھ کی توفیق عطا فرمائے ۔{jcomments on}
167