آپریشن بنیان مرصوص پاک فوج اور عوام کا ایک سٹیج پر ہونا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ سابقہ امید وار JUI ملک ریحان بابر اعوان

آپریشن بنیان مرصوص پاک فوج اور عوام کا ایک پیج پر ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے.
سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ملک ریحان بابر اعوان (jui)
ہم تو مٹ جائیں گے اے عرض وطن لیکن
تم کو زندہ رہنا ہے قیامت کی سحر ہونے تک
حالیہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک افواج نے آپریشن بنیان مرصوص (سیسہ پلائی دیوار) کو کامیاب بنا کر جہاں پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے وہیں پر پوری دنیا کو یہ بات واضح کر دی ہے کہ پاکستانی عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.
آرمی چیف سید حافظ عاصم منیر صاحب نے جس بہادری سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ہے اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی. میں آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کو بھی دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں.
پاکستانی افواج نے عالمی سطح پر اسلام اور پاکستان کا پرچم سر بلند کیا ہے. اور انشاءاللہ رہتی دنیا تک یہ پرچم سر بلند رہے گا.
اور میں اس بات کا ذکر کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ بھارت کی طرف سے مسلط کی گئی اس جنگ میں پاکستانی میڈیا کا کردار بھی قابل تعریف ہے.
خون دل دے کے نکھاریں گے رخ برگ گلاب
ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے.

نمائندہ پنڈی پوسٹ حافظ عزیر شفیق بھٹی

اپنا تبصرہ بھیجیں