کلرسیداں،موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث شخص گرفتار

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ) پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث شخص گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی واردات میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا، زیر حراست شخص سے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوا، ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ زیرحراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا