کلرسیداں،ستھرا پنجاب ورکرز میں انعامی چیکس تقسیم

کلر سیداں(پنڈی پوسٹ نیوز)ٹی ایم اے کلر سیداں میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت خدمات انجام دینے والے ورکرز کی حوصلہ افزائی کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے انعامی رقم کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں میڈم ثناء، سی ای او رفعت عباس پاشا، سابق بلدیہ ممبر زین العابدین عباس اور فیصل حفیظ چوہدری سمیت دیگر متعلقہ افسران و ذمہ داران بھی موجود تھے۔

تقریب کے دوران ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر اور گردونواح میں صفائی ستھرائی کے لیے خدمات انجام دینے والے ورکرز میں انعامی رقم کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ صفائی کے شعبے میں کام کرنے والے ورکرز معاشرے کی بہتری اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی محنت اور خدمات قابلِ تحسین ہیں۔