کلرسیداں ٹریفک پولیس اور پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کی ماہ اگست کی رپورٹ

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ ،راجہ غلام قنبر) کلرسیداں ٹریفک پولیس اور پنجاب ہائی وے پولیس کی ٹریفک قوانین خلاف ورزیوں پر کاروائیاں، مجموعی طور پر چار ہزار سے باون لاکھ جرمانے کے چالان، 54 گاڑیاں موٹر سائیکل بند کروائے، پنجاب پیٹرولنگ پولیس چوکپنڈوڑی پوسٹ نے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کیا۔

تفصیلات کے مطابق ماہ اگست میں ٹریفک پولیس سرکل کلرسیداں سے 2776 چالان کیئے۔ چالان سیٹ بیلٹ و ہیلمٹ کے عدم استعمال، بغیر گاڑی کاغذات و ڈرائیونگ لائسنس اور غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹوں کے مد میں کیئے گئے۔ سرکل آفیسر سجاد حسین قریشی کے مطابق 2776 چالان کے ذریعہ 4617500 مالیت کے جرمانے کیئے گئے

جبکہ شدید غلطیوں پر 17 گاڑیاں موٹر سائیکل تھانے بند کروائے گئے۔ یاد رہے کہ ٹریفک سرکل کلرسیداں پوری تحصیل کلر سیداں کے ساتھ ساتھ روات کے صدیق چوک تک محیط ہے۔ شاہراہ کشمیر پر روات تا دھانگلی پل تک پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کی چوکیاں بھی قائم ہیں۔ ماہ اگست میں ان دونوں چوکیوں پر متعدد چالان کیئے گئے

جبکہ مالیت پانچ لاکھ سے زیادہ ہے۔ اس دوران بارہ سے زائد مدد کی کالوں کر تعاون کیا گیا جبکہ پی ایچ پی پوسٹ چوکپنڈوڑی نے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایچ پی پوسٹ شاہ خاکی نے ٹریفک قوانین خلاف ورزیوں پر 646 چالان کیئے اور 35 گاڑیاں موٹرسائیکل بند کیئے۔ چالان کی مدد میں 313850 روپے مالیت کے جرمانے کیئے گئے جبکہ پی ایچ پی پوسٹ چوکپنڈوڑی نے ماہ اگست میں 629 چالان کیئے جبکہ 2 پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں ایل پی جی گیس سلنڈروں کی تنصیب پر انکے خلاف ایف آئی آر دی گئی۔ 629 چالان کے ذریعے 268650 روپے مالیت کے جرمانے کیئے گئے۔