کلرسیداں: غیر قانونی سلنڈر والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی،7 مقدمات درج

کلرسیداں( چوہدری جواد مجید)سی ٹی او روالپنڈی فرحان اسلم کی ہدایت پرسٹی ٹریفک پولیس کلرسیداں نے غیر قانونی سلنڈر نصب کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی۔ڈی ایس پی سجاد قریشی کی ہدایات کے مطابق دورانِ کارروائی 7 گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ 2 گاڑیوں کو تھانہ کلرسیداں میں بند کر دیا گیا۔ مزید برآں، 56 گاڑیوں کو مجموعی طور پر 68000 روپے جرمانہ عائد کرکے رقم سرکاری خزانے میں جمع کروا دی گئی۔ٹریفک پولیس کی جانب سے غیر قانونی سلنڈرز کے خلاف کارروائی کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور سڑکوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے۔