کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس پوسٹ شاہ خاکی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی غازی فیصل سلیم، پی ایس پی، ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی کی ہدایات پر PHP پوسٹ شاہ خاکی کی ٹیم نے کلرسیداں بائی پاس پر ایک مشکوک گاڑی کی چیکنگ کے دوران ملزم طارق محمود سے 30 بور کا ایک پسٹل اور تین زندہ روند برآمد کر لیے۔ ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ کلرسیداں میں مقدمہ نمبر 896/26 بجرم 13(2)(A) درج کروا دیا گیا۔