کلر سیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلر سیداں میں افسوسناک واقعہ ، جہاں پر غلط انجیکشن لگنے سے 23 سالہ نوجوان خاتون جان کی بازی ہار گئی۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی کا یہ پہلا ڈلیوری کیس تھا۔اطلاعات کے مطابق واقعہ احمد ہسپتال میں پیش آیا، جہاں پر انستھیزیا کسی غیر مستند (عطائی) ڈاکٹر کی جانب سے دیا گیا، جس کے نتیجے میں مریضہ کی حالت بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گئی۔عوامی حلقوں نے واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔