کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DDHO) نے فوری کارروائی کرتے ہوئے احمد ہسپتال کی چیکنگ کی، جس کے دوران زائد المعیاد ادویات برآمد ہونے پر ہسپتال کو سیل کر دیا گیا۔یاد رہے گزشتہ روز اسی ہسپتال میں مبینہ طور پر غلط ادویات کے استعمال کے باعث ایک مریضہ کی ہلاکت کا واقعہ بھی پیش آیا تھا، جس کے بعد محکمہ صحت نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کارروائی عمل میں لائی۔محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔