چوری کرنے والی ملزمہ گرفتار،27 لاکھ سے زائد مالیت کے 6 تولہ طلائی زیورات برآمد

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)نیوٹاؤن پولیس کی کارروائی، گھر میں چوری کی واردات کرنے والی ملزمہ اور ساتھی گرفتار، 27 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے مسروقہ 6 تولہ طلائی زیورات اور طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل رقم 1 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد،چوری کی واردات گھریلو ملازمہ کی بیٹی نے ساتھی کے ساتھ مل کر کی،زیر حراست ملزمہ اپنے والدین کے ہمراہ سرونٹ کوارٹر میں رہائش پزیر تھی،نیوٹاؤن پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے گھریلو ملازمہ کی بیٹی کو شامل تفتیش کیا تو اس نے ساتھی کے ساتھ ملکر چوری کی واردات کا انکشاف کر لیا،زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی راول سعد ارشد