راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈکیتی، موٹر سائیکل چوری اور نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث دو گینگز کے چار افراد گرفتار،4 مسروقہ موٹر سائیکل، ڈیڑھ لاکھ سے زائد مالیت کے 6 موبائل فون، مسروقہ رقم 70 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد،ویسٹریج پولیس نے دو رکنی گینگ گرفتار کرکے 2 مسروقہ موٹر سائیکل، ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے 6 موبائل فون، رقم 45 ہزار 500 روپے اور اسلحہ برآمد کیا،
کینٹ پولیس نے دو رکنی گینگ کو گرفتار کرکے 2 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم 24 ہزار 500 روپے برآمد کیے
زیرحراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جاۓ گا،ایس پی پوٹھوہار ،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان