گوجرخان(پنڈی پوسٹ نیوز)ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والی گوجرخان کی رہائشی اسماء زوجہ اسرار اپنے بھتیجے کی شادی میں شرکت کے لیے آبائی گاؤں دلمی آ رہی تھیں کہ حادثے کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئیں۔ ان کی المناک موت کی خبر نے خاندان کی خوشیوں کو غم میں بدل دیا اور شادی کی تیاریوں میں مصروف گھر ماتم کدہ بن گیا۔مرحومہ کی میت گوجرخان منتقل کی جا رہی ہے۔مرحومہ کو آج دلمی میں سپرد خاک کیا جائے گا،اسماء کی اچانک وفات سے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا، جبکہ علاقے میں بھی سوگ کی فضا پائی جاتی ہے۔ جس گھر میں شادی کی تقریبات کے باعث خوشیاں منائی جا رہی تھیں، وہاں اب سوگ اور افسردگی کا ماحول ہے۔