معرکۂ “بنیان المرصوص” کی تاریخی کامیابی کو ایک سال مکمل

معرکۂ “بنیان المرصوص”  ماسٹر عبدالمجید چوہدری کا پاک افواج کو خراجِ تحسین، قوم آج بھی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔معرکۂ “بنیان المرصوص” کی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان مسلم لیگ ن یوسی غزن اباد صدرماسٹرچوہدری عبد المجید  نے اپنے خصوصی بیان میں پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم آج بھی اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ معرکۂ بنیان المرصوص میں دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر پاک فوج نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جرات اور قربانیوں کا لوہا منوایا اور ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہاتھوں میں ہے۔ماسٹر چوہدری عبد المجید نے کہا کہ اس تاریخی کامیابی کو ایک سال مکمل ہونا پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے، کیونکہ یہ فتح قومی اتحاد، عوامی یکجہتی اور افواجِ پاکستان پر عوام کے غیر متزلزل اعتماد کی روشن مثال بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری قیادت نے دانشمندانہ حکمت عملی کے ذریعے دشمن کے تمام عزائم ناکام بنائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن ملکی سلامتی، خودمختاری اور قومی وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں۔چوہدری ماسٹر عبدامجید نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اتحاد، نظم و ضبط اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دے کر پاکستان کی ترقی اور استحکام میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔