کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پرویز وشوتوکان کراٹے کلب کلرسیداں کے زیر اہتمام یونیک ماڈل سکینڈری سکول شاہ باغ میں بیلٹ ٹیسٹ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں بچیوں اور بچوں نے حصہ لیا،بیلٹ ٹیسٹ کے مہمان خصوصی سابق کونسلر ماسٹر عبدالمجید،سینئر صحافی چوہدری جواد مجید،راولپنڈی ڈویثرن کراٹے ایسو سی ایشن کے صدر پرویز اقبال تھے۔اس موقع پر ماسٹر عبدالمجید نے کہاکہ کراٹے کھیل کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو اپنا دفاع بھی کرواتی ہے اور آج کے دور میں سکولوں میں کھیلوں کی سر گرمیاں لازمی ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ ہمارے زمانہ میں گورنمنٹ سکولز میں سالانہ کی بنیاد پر کھیلوں کے مقابلے ہوتے تھے لیکن اب کھیلوں سے نئی نسل بہت دور جا چکی ہیں۔بیلٹ ٹیسٹ کے کامیاب کھلاڑیوں میں مومنہ حورین، عائشہ، فاطمہ، عروج کیانی، محمدعلی کیانی،ایان علی، جاسم،علی وارث علی،یزدان علی شامل تھے۔سینئر صحافی چوہدری جوادمجید نے سکول انتظامیہ کو کامیاب پروگرام کروانے پر مبارکباد دی۔ پروگرام کے آخر پر مہمانان گرامی چوہدری عبدالمجید، پرویز اقبال اور چوہدری جواد مجید نے کامیاب کھلاڑیوں میں بیلٹ اور پرائز تقسیم کیے۔