سردیوں کی نمازیں کتنی خوبصورت لگتی ہیں سارا دن نماز کی تیاریوں میں گزرجاتا ہے ادھر ظہر پڑھ کر فارغ ہوئے‘ ادھر عصر کا وقت قریب آنے لگا‘ ادھر عصر پڑھی‘ ادھر مغرب ہونے کو آئی اور مغرب کے بعد عشاء تو ایسے لگتا ہے جیسے مصلے پر ہی آگئی ہو۔بڑا مزہ آتا ہے سردیوں کی نمازوں کا۔بعض دفعہ ایک ایک وضو سے دو دو نمازیں پڑھ لیتا ہے بندہ۔کوئی فکر ہی نہیں ہوتی پنکھے کے نیچے مصلیٰ بچھانے کی۔بس جہاں اچھا لگتا ہے بچھا لیتا ہے تہجد اور فجر میں تو دل کرتا ہے کمبل لے بیٹھ جائے مصلے پر۔بعض دفعہ نرم نرم سے قالین بڑے اچھے لگتے ہیں پاؤں کو وضو کر کے ٹھنڈے ٹھنڈے فرش پر چلتے ہوئے قالین تک آنے کا احساس بڑا مزیدار ہوتا ہے بعض دفعہ اپنا کوٹ اور جرسی پہنتے ہوئے‘ تھوڑی دیر پہلے والی گرمائش ابھی موجود ملتی ہے تو اور بھی اچھا لگتا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں نمازوں کے قرب سے مانوس ہونے کی سعادت عطا فرمائے۔آمین(راجہ منیب‘گوجرخان)
اہم خبریں
اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کے موقع پر ڈیوٹی سے غائب پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن، 2 اے ایس آئی سمیت 12 اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔
مون سون بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور کوٹلی ستیاں کے نظر انداز متاثرین
اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں سیدہ زینب حسین کی پریس کانفرنس
شہید گر وپ کیپٹنعاصم طارق مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
محکمہ موسمیات کا ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری.
ایران کے سابق سپریم لیڈر شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کا آغاز 4 جولائی سے 9 جولائی تک جاری رہنے کا اعلان
ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد میں پولیس اہلکار بن کر پمز اسپتال آنے والوں کو لوٹنے والے گرفتار
سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد 26 نومبر احتجاج کا مقدمہ آخری مرحلے میں داخل
جموں 6 میں تحریک انصاف کے بائیکاٹ کے بعد عبدالخطیب چودھری کی حمایت میں اضافہ.