راولپنڈی پولیس کی کارروائی،2 اشتہاری گرفتار

راولپنڈی(پنڈی پوسٹ نیوز)قتل، اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری گرفتار،نصیر آباد پولیس نے قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا،اشتہاری نے رشتے کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل جبکہ انکی اہلیہ کو زخمی کر دیا تھا،کلرسیداں پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا،اشتہاری نے سابقہ دشمنی پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے شہری کو قتل کر دیا تھا، اشتہاری کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں، پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاریوں کو ٹریس کرکے گرفتار کیا،اشتہاریوں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،