راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ )سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں ریٹائر ہونے والے انسپکٹر اسلم شہزاد کے اعزاز میں الوداعی تقریب،ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب، ایس ایس پی انوسٹیگیشن ناصر علی خان، ریجنل آفیسر پی ایچ پی، ایس پی سی آئی اے، ایس پی ہیڈکوارٹرز سمیت دیگر افسران کی شرکت، افسران نے ریٹائر ہونے والے انسپکٹر اسلم شہزاد کی محکمہ کے لئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا، راولپنڈی پولیس کے لیے آپ ایک اثاثہ ہیں، آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ایس ایس پی آپریشنز ،کامیاب کیرئیر کے اختتام پر آپ مبارکباد کے مستحق ہیں،ایس ایس پی انوسٹیگیشن ۔افسران نے ریٹائر ہونے والے انسپکٹر کو اعزازی شیلڈ اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے،تقریب کے اختتام پر افسران نے ریٹائر ہونے والے انسپکٹر اسلم شہزاد کو سرکاری اعزاز کے ساتھ رخصت کیا،