حیدر کرکٹ کلب ڈیپارٹمنٹ ٹیم میں بلال شفیق بھٹی ٹیم منیجر مقرر

حیدر کرکٹ کلب ڈیپارٹمنٹ ٹیم میں بلال شفیق بھٹی ٹیم منیجر مقرر
اسلام آباد: حیدر کرکٹ کلب ڈیپارٹمنٹ ٹیم نے صدر ٹرافی گریڈ ٹو 2025-26 کے لیے معروف نوجوان شخصیت بلال شفیق بھٹی کو بطور ٹیم منیجر مقرر کر دیا ہے۔
بلال شفیق بھٹی اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں، قائدانہ کردار اور تخلیقی انداز کے باعث کرکٹ حلقوں میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ کلب انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی نگرانی میں ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کرے گی۔
حیدر کرکٹ کلب کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ بلال شفیق بھٹی کی شمولیت ٹیم کے لیے ایک مثبت اضافہ ثابت ہوگی اور ان کا تجربہ کھلاڑیوں کے لیے بھی مفید رہے گا۔
اس موقع پر بلال شفیق بھٹی نے کلب انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھائیں گے اور ٹیم کو کامیابیوں کی جانب لے جانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔