ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم آفتاب اشرف کا پیرا فورس کے ہمراہ جہلم سبزی منڈی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن۔ پیرا فورس نے کارروائی کرتے ہوئے راستوں میں رکاوٹ بننے والے غیر قانونی اسٹالز ختم کر دیے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے اور گراں فروشی کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی