روات کلرسیداں روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک نوجوان جاں بحق،ایک زخمی

روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ روات کے علاقہ روات کلر سیداں روڈ پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی روات پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حادثے کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق روات کلر سیداں روڈ پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر ہوئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دونوں نوجوان شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ دوسرے زخمی نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔