(ظفر رشید)تھانہ للہ میں درج قتل کے مقدمہ نمبر 196/25 بجرم 302/109/452/34 ت پ کا معزز عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔مجرمان نے سال 2025 میں قتل کی واردات کا ارتکاب کیا تھا،
جہلم پولیس نے مقدمہ کی تفتیش مکمل کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت میں پیش کیا،
جہلم پولیس کی جانب سے مقدمہ کی مؤثر پیروی اور بہترین تفتیش کے نتیجے میں معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم عبدالباسط کو سزائے موت اور 05 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ مجرمہ غزالہ کو عمر قید کی سزا سنا دی،
