تھانہ چونترہ کے نواحی گاؤں کھبہ بڑالہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹ آرگنائزر بلال شفیق بھٹی نے اپنی محنت، لگن اور بہترین انتظامی صلاحیتوں کی بدولت پاکستان کرکٹ کے ڈومیسٹک سسٹم میں اہم مقام حاصل کر لیا۔

بلال شفیق بھٹی گزشتہ کئی سالوں سے علاقائی کرکٹ کے فروغ کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے “البلال اسپورٹس” کے پلیٹ فارم سے نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کیے جبکہ تھانہ چونترہ کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ “مارخور کرکٹ لیگ” کے انعقاد میں بھی کلیدی کردار ادا کیا، جسے کرکٹ شائقین نے بے حد سراہا۔

حال ہی میں گلوبل ریسورسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انہیں پریزیڈنٹ کپ گریڈ ٹو میں حیدر کرکٹ کلب کیلئے بطور ٹیم منیجر منتخب کیا گیا ہے، جو نہ صرف ان کیلئے بلکہ پورے علاقے کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

حیدر کرکٹ کلب کی قیادت معروف کرکٹر علی عمران زیدی کر رہے ہیں جبکہ ٹیم مینجمنٹ میں سید محمد رافع ہاشمی، سعد محمود اور محمد فہد بھی شامل ہیں۔ ٹیم میں ملک بھر سے باصلاحیت کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

علاقہ بھر کی سماجی، سپورٹس اور سیاسی شخصیات نے بلال شفیق بھٹی کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی علاقائی کرکٹ کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔