راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر عبدالرحمن خان کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی اینڈ ریسپانس کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں مون سون کے دوران ڈینگی کے ممکنہ خطرات، ہاٹ اسپاٹس کی مانیٹرنگ، لاروا تلفی، صفائی ستھرائی اور عوامی آگاہی مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ فیلڈ سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے، پانی جمع نہ ہونے دیاجائے، ہائی رسک یوسیز کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے اور ڈینگی کے خلاف مؤثر، مربوط اور بروقت اقدامات ہر صورت یقینی بنائے جائیں۔