کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے ماڈل بازار کی جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے منصوبے کی پیش رفت پر کنٹریکٹر NESPAK سے بریفنگ لیتے ہوئے معیارِ تعمیر کو ہر صورت یقینی بنانے پر زور دیا۔ماڈل بازار کی بروقت تکمیل تحصیل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے تاکہ شہریوں کو جلد از جلد معیاری اور منظم خریداری کی سہولیات میسر آ سکیں۔ روڈ سیفٹی اقدامات اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کی گئیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔یہ منصوبہ مقامی سطح پر ایک اہم اور مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ شیریں گل