کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ محترمہ شیریں گل نے پولیو مہم کے پہلے روز کہوٹہ میں مختلف جگہوں پر پولیو ٹیم کی کارکردگی کی ازخود نگرانی کی،اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے عمل کا جائزہ لیا اور ٹیموں کی حاضری، کارکردگی اور کوریج کو چیک کیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ ہر بچے تک رسائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے والدین سے تعاون کی اپیل کی تاکہ پولیو جیسے موذی مرض کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے،تحصیل انتظامیہ پولیو کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے اور مہم کی سخت نگرانی جاری رکھی جائے گی۔