200

مانکیالہ اسٹوپہ

مانکیالہ اسٹوپہ راولپنڈی سے جنوب کی طرف ستائیس کلو میٹر کے فاصلہ مانکیالہ گاؤں میں واقع ہے استوپہ ہونے کی بناء پر گاؤں کا نام توپ مانکیالہ کے نام سے معروف ہے یہ سٹوپہ اسلام آباد سے لاہور سفر کرتے ہوئےروات سے چھ کلومیٹر کے فاصلہ پرجی ٹی روڈ سے مشرق کی جانب نظر آتا ہے۔

 

ایک  کہانی کے مطابق  مانکیالہ نام  راجہ مان یا مانک کے نام سے منسوب ہے جو کہ اس گاؤں میں رہتا تھا اور اس نے اس کو بنوایا تھا۔ انیس سو تیس میں اس سے سونا، چاندی اور تانبا کے زیورات بھی دریافت کیے گئے ہیں۔اسٹوپہ کا منہ اوپر کی جانب کھلتا ہے جہاں سےیہ ایک کنواں نما نظر آتا ہے۔ اس کے اوپر سے گردو نواح کی آبادیاں خوبصورت منظر پیش کرتی ہیں۔ محکمہ آثار قدیمہ نےتوپ مانکیالہ کے چاروں طرف حفاظتی دیوار بنا دی ہے۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں