فخرِ اٹک سید انتصار حیدر شاہ نقوی کی آواز عالمی سطح پر مقبول، شاندار کمنٹری نے وائرل کیچ کو یادگار بنا دیا


فخرِ اٹک سید انتصار حیدر شاہ نقوی کی آواز عالمی سطح پر مقبول، شاندار کمنٹری نے وائرل کیچ کو یادگار بنا دیا

اٹک (پریس ریلیز): گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر غیر معمولی انداز میں شاندار کیچ پکڑنے والے نوجوان کی ویڈیو دنیا بھر میں تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس منفرد اور حیرت انگیز منظر کو پاکستان سمیت بین الاقوامی نیوز اور اسپورٹس پلیٹ فارمز پر بھی نمایاں کوریج مل رہی ہے۔

اس تاریخی اور یادگار لمحے کی کمنٹری کرنے والے معروف براڈکاسٹر سید انتصار حیدر شاہ نقوی کا تعلق بھی ضلع اٹک سے ہے۔ ان کی جاندار، پرجوش اور منفرد کمنٹری نے اس غیر معمولی کیچ کو مزید دلچسپ اور یادگار بنا دیا، جس کے باعث ان کی آواز بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

سید انتصار حیدر شاہ نقوی کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے بلکہ پورے ضلع اٹک کے لیے بھی باعثِ فخر اور اعزاز ہے۔

اس موقع پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مستقبل میں مزید عزت، شہرت اور کامیابیوں سے نوازے اور وہ اسی طرح اپنے علاقے اور ملک کا نام روشن کرتے رہیں۔


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.