پاکستان شاہینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں پہنچ گئےبنگلہ دیش اے کو پانچ وکٹوں سے شکست، پاکستان شاہینز نے پانچویں مرتبہ فائنل میں جگہ بنا لی

پاکستان شاہینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے فائنل میں پہنچ گئے

بنگلہ دیش اے کو پانچ وکٹوں سے شکست، پاکستان شاہینز نے پانچویں مرتبہ فائنل میں جگہ بنا لی

پاکستان شاہینز نے اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش اے کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اس کامیابی کے ساتھ پاکستان شاہینز نے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پانچویں مرتبہ فائنل میں جگہ بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

بنگلہ دیش اے کے خلاف کامیابی پاکستان شاہینز کی ٹیم ورک، بہترین حکمت عملی اور کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کا نتیجہ ہے۔ اب پاکستان شاہینز اتوار کو ٹائٹل کے حصول کے لیے میدان میں اتریں گے۔

پاکستانی شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ نوجوان شاہین فائنل میں بھی اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے ٹرافی پاکستان کے نام کریں گے۔

پاکستان شاہینز کو فائنل میں رسائی پر مبارکباد!


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.