کلرسیداں:معاشی پریشانیوں سے دلبرداشتہ 39 سالہ موبائل شاپ مالک کی مبینہ خودکشی

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)تحصیل کلر سیداں کے نواحی گاؤں دوبیرن کلاں میں معاشی مشکلات سے پریشان 39 سالہ شخص نے مبینہ طور پر پھندہ لگا کر خودکشی کر لی۔ واقعے کے مطابق ناصر اقبال موبائل شاپ چلاتا تھا اور کاروبار میں نقصان کے باعث مالی مشکلات کا شکار تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس کے ذمے لوگوں کی رقم ادھار تھی اور مبینہ طور پر قرض خواہوں کے تقاضوں سے بھی پریشان تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی کلر سیداں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دی، جہاں ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔