راولپنڈی(پنڈی پوسٹ نیوز)تحصیل کہوٹہ میں موٹر سائیکل حادثے کے نتیجے میں ایک مرد اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق موٹر سائیکل سوار کھائی میں جا گرے، جس کے نتیجے میں دونوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 راولپنڈی کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھائی میں گرنے والے دونوں افراد کی لاشیں نکالیں اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ حادثہ کن وجوہات کی بنا پر پیش آیا، اس حوالے سے تاحال معلومات سامنے نہیں آ سکیں، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔